پنجاب کے مختلف شہروں میں دودھ کے نام پر زہر کی فروخت جاری ہے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24 ہزار 842 لیٹر دودھ تلف کردیا ۔ ملاوٹ اور کیمیکل والے دودھ کی فروخت کا دھندہ ایک مرتبہ پھر عروج پر ہے ۔ شہریوں کو دودھ کے نام پر میٹھا زہر پلایا جانے لگا ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری دودھ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا ۔ شہروں کے تمام داخلی مقامات پر ناکے لگا کر دودھ کی چیکنگ کی اور ملاوٹ ثابت ہونے پر مجموعی طور پر24842 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا ۔ لاہور میں چیکنگ کے دوران 8190 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا ۔ فیصل آباد میں بھی فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کو دھر لیا اور 4772 لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا ۔ گوجرانوالہ میں 5890 ، ملتان میں 2870 جبکہ راولپنڈی میں 3120 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق دودھ میں گاڑھا کرنے والے کیمیکل اور ملائی کیلئے ویجیٹیبل فیٹ کی ملاوٹ پائی گئی تھی
Leave a Reply