انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور جدید ترین قبرستان ہے،شہر خاموشاں کاہنہ کی طرز پر ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی شہر خاموشاں کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔
شہر خاموشاں میں تجہیز و تدفین کیلئے شاندار سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں پنجاب کے شہروں میں اس طرح کے جدید قبرستان بنائے جائیں گے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کاہنہ میں شہر خاموشاں کا اچانک دورہ کیا اور شہر خاموشاں میں تجہیز و تدفین کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتو ں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ جدید قبرستانوں کا قیام آبادی بڑھنے کے ساتھ وقت کا تقاضا ہے،شہر خاموشاں میں جدید قبرستان کے حوالے سے تمام تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔
Leave a Reply