کرپٹ مافیا اپنی مرضی کا فیصلہ لینے کیلئے اداروں پر حملے کر رہا ہے، لیاقت بلوچ

صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ مستحکم نہیں اور نہ ہی سیاسی قدریں عوام کی فلاح کا ذریعہ ہیں، اپوزیشن کا شیرازہ بکھرا پڑا ہے اور حکمرانوں کو مرضی کا کھیل کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، آئین، جموریت اور عدلیہ کی حفاظت کے اپوزیشن ایک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہو۔ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر ملک میں احتسابی نظام کو تقویت نہیں دی جا سکتی ہے، سوچی سمجھی سازش کے تحت جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا کر پانامہ لیکس معاملے کو طول دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.