کوئٹہ :عید قریب آتے ہی بازاروں کی رونقوں میں اضافہ

عیدالفطر کے قریب آتے ہی بازاروں اور شاپنگ مالز کی رونقوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ بچے ، نوجوان اور خواتین عید کی خریداری میں مصروف ہیں ۔ عید کا نام سنتے ہی خوشی ، جشن ، ملن ، رنگوں اور خوشبوؤں کا تصور دل و دماغ میں سما جاتا ہے ۔ خواتین کے لیے ان خوشی کے تہواروں میں شاپنگ ہی سب سے زیادہ پسندیدہ مشغلہ ہے لیکن عید کی تیاریوں میں بچے بھی کسی سے کم نہیں ۔ بچے جن کے بغیر عید نامکمل سی لگتی ہے سب سے منفرد نظر آنے کے لیے فیشن کے مطابق خریداری میں مصروف ہیں ۔ عید کی تیاریوں میں بچے پیش پیش دکھائی دیتے ہیں اور والدین بھی اس پر مسرت موقع پر بچوں کو ان کی من پسند چیزیں دلانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں ۔ عید خوشیوں بھرا تہوار ہے جس کی تیاریاں چھوٹے بڑے سب ہی بڑھ چڑھ کر کرتے ہیں ۔ خوشیوں بھرے اس تہوار میں غریب نادار بچوں کا بھی خاص خیال رکھ کر ہی ہم عید کی ان خوشیوں کو مزید خوبصورت بنا سکتے ہیں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.