Breaking News

ڈان لیکس معاملہ: راؤ تحسین نے اپنی برطرفی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی

سابق پرنسپل انفارمیشن افسر راو تحسین نے عہدے سے برطرفی اور اپنے خلاف جاری انضباطی کارروائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔۔ کہتے ہیں ڈان لیکس کے معاملے پر جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کی رپورٹ دی جائے تا کہ اپنے خلاف جاری کارروائی میں دفاع کا موقع مل سکے۔ تفصیلات کے مطابق ڈان لیکس کے معاملے پر پرنسپل انفارمیشن افسر کے عہدے سے ہٹائے جانے والے سابق پی آئی او راو تحسین نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ سینیئر ایڈووکیٹ وسیم سجاد کے ذریعے جمع کرائی گئی درخواست میں وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ اور وزیراعظم کے سیکرٹری کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی سربراہی میں 7 نومبر کو انکوائری کمیشن تشکیل دیا گیا جس نے چھ ماہ تک معاملے کو دیکھا۔ کمیشن کے بلانے پر انہیں بتایا کہ خبر لیک ہونے میں کوئی کردار نہیں۔ وزیراعظم کو اپریل میں کمیشن کی رپورٹ پیش کی گئی جس کی سفارشات کی روشنی میں 29 اپریل کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا اور میرے خلاف انضباطی کارروائی بھی شروع کر دی گئی۔ جس رپورٹ کی بنیاد پر میرے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا، مانگنے کے باوجود فراہم نہ کرنا غیرمنصفانہ، بلا جواز اور غیر قانونی اقدام ہے۔ انکوائری رپورٹ حاصل کیے بغیر اپنے خلاف لیے گئے سخت ایکشن کا دفاع نہیں کر سکتا لہذا عدالت انکوائری کمیشن کی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے تا کہ اس کی کاپی مجھے فراہم کی جا سکے۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved