آرمی چیف کی ترک چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ترکی پہنچنے پر ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہلوسی اکر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور امن و استحکام کے لئے دونوں مسلح افواج کے کردار پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر دونوں عسکری قائدین نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترکی کی عسکری قیادت نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان فوج کے کردار کو سراہا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.