پروگرام ایک دن دنیا کے ساتھ میں میزبان سہیل وڑائچ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے جماعتوں میں انتخابات ہونے چاہیں اور جیسے ہماری خواہش تھی، ویسے نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ انتخابات عین وقت پر ملتوی کر دیئے گئے تاہم میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میں انتخابات کے ملتوی کئے جانے کے خلاف تھا لیکن اب الیکشن سر پر ہیں اور الیکشن سے عین ایک برس پہلے پارٹی میں انتخابات کرانے سے پارٹی کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا تھا لیکن مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر انتخابات ہوتے تو میں پنجاب کا صدر منتخب ہوتا۔
چودھری سرور نے مزید کہا کہ میں یہ بات آن ریکارڈ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر پاکستان تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ ہم الیکٹ ایبلز کی مدد سے نون سے الیکشن جیت لیں گے تو الیکٹ ایبلز اور پیسہ نون کے پاس زیادہ ہے، ہم نے اگر الیکشن جیتنا ہے تو ہمیں ایشوز پر ان سے مقابلہ کرنا ہو گا۔
Leave a Reply