غیر یقینی سیاسی صورتحال:سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک میں سیاسی بے یقینی کی کیفیت نے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا بھٹہ بھٹا دیا ہے، صرف دو روز میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 26 سو پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوچکی ہے ۔ وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کے خلاف اثاثہ جات کی تحقیقات کس کروٹ بیٹھنگی ۔ اس فکر نے یہ سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو مزید سرمایہ کاری سے دور رکھا ہوا ہے۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کے جحم میں 3 سو ارب روپے تک کی کمی ہوئی تھی، آج بھی صورتحال ایسی ہی نظر آرہی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.