پری مون سون کے شہر شہر میں رنگ، بادل برسے تو گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔ لاہور میں رات کو تیز ہوا کے ساتھ بادل کھل کر برسے۔ موسلا دھار بارش نے پارہ گرایا تو موسم بھی خوشگوار ہو گیا۔ فیصل آباد اور گردونواح میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ گوجرانولہ میں بھی بادل جم کر برسے۔ ملتان میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔ بہاولپور، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال، رحیم یار خان، وہاڑی، اٹک اور آزاد کشمیر میں بھی ابر کرم خوب برسا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
Leave a Reply