مردان میں مسافر کوچ سڑک کنارے کھڑے خراب ٹرک سے ٹکرا گیا جس سے مسافر کوچ ڈرائیور سمیت 5 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہو گئے ۔ راولپنڈی سے باجوڑ جانے والی مسافر کوچ ملاکنڈ رنگ روڈ کے قریب پہنچی تو روڈ پر کھڑے خراب ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے ڈرائیور سمیت 5 مسافر جاں بحق جب 16 افراد زخمی ہو گئے ۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے مردان میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا ۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق با جوڑ اور دیر سے ہے ۔ جاں بحق اور زخمی افراد عید کی چھٹیوں پر گھر جا رہے تھے ۔
Leave a Reply