ملتان میں حالیہ بارشوں کے باعث کپاس کی فصل شدید متاثر ہوگئی پیداوار میں کمی کے اندیشے سے کاشتکار بھی پریشان ہیں ۔ ملتان میں 4 لاکھ 13 ہزار ایکڑ پر کپاس کی فصل کاشت کی گئی ہے تاہم حالیہ موسلادھار بارشوں کے باعث کپاس کی فصل میں پانی جمع ہونے سے پودوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ بارشوں کے بعد حبس کی وجہ سے سبز تیلہ ، جئسڈ اور سفید مکھی کا حملہ بھی تیز ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کاشتکار بھی پریشان ہیں ۔ ماہرین زراعت کے مطابق کاشتکار 24 گھنٹے سے زائد فصل میں پانی کھڑا ہونے نہ دیں اور مقررہ مقدار میں کیڑوں سے بچائو کے لئے سپرے کیا جائے ، حالیہ بارشوں کے باعث کپاس کی فصل متاثر ہونے سے پیدوار میں کمی کا اندیشہ بھی بڑھ گیا ہے
Leave a Reply