بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ میں فائرنگ کر کے دو نوجوان کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ان دونوں نوجوانوں کی شناخت گلزار احمد اور باسط احمد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کشمیری نوجوانوں کو بھارتی فوج نے ضلع بارہمولہ کے علاقہ پانزلہ پورہ میں فائرنگ کر کے شہید کیا، دونوں کشمیریوں کی شہادت کے بعدعلاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ ادھر کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق وادی میں قابض بھارتی فوج کو ایک لاکھ پلاسٹک کی گولیاں سپلائی کی گئی ہیں۔
Leave a Reply