پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے دائر پیشی کی تاریخ میں تبدیلی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے داماد کپٹن ریٹائرڈ صفدر نے گزشتہ ہفتے جے آئی ٹی سے ان کی طلبی کی تاریخ میں تبدیلی کی درخواست کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ رواں ہفتے انہیں عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانا ہے، اس لیے طلبی کی تاریخ تبدیل کی جائے، جے آئی ٹی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی استدعا مسترد کردی ہے۔ جے آئی ٹی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 24 جون کو طلب کیا تھا، کیپٹن صفدر سمن کے مطابق 24 جون کو ہی جے آئی ٹی میں پیش ہونگے، جے آئی ٹی کل اپنی تیسری کارکردگی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائے گی۔ –
Leave a Reply