پی سی بی قومی کرکٹرز میں 2 کروڑ 90 لاکھ روپے بانٹے گا

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کا غرور خاک میں ملانے والے قومی کرکٹرز پر انعامات بارش کر دی گئی، ہر طرف سے قومی کھلاڑیوں کو انعامات دینے کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کسی سے پیچھے نہیں رہا اور فاتح کھلاڑیوں میں 2 کروڑ 90 لاکھ روپے بانٹنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے چیمپئنزکی چیمپئن سرفراز الیون کو فتح پر مبارکباد دی اور اعلان کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق دی جائے گی، چیئرمین نے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت کوچنگ سٹاف کی خدمات کو بھی سراہا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.