چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کا غرور خاک میں ملانے کے بعد قومی کرکٹر محمد حفیظ اور جنید خان وطن واپس پہنچ گئے، پروفیسر کہتے ہیں کہ سرفرازاحمد نے بہترین کپتانی کی، بھارت کے خلاف فائنل کا دباؤ نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سورماوں کو سبق پڑھانے کے بعد پروفیسر کی لاہور آمد، سابق کپتان کے دوستوں، اہلخانہ اور شائقین نے والہانہ ستقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، پاکستان زندہ باد اور پروفیسر زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ سرفرازاحمد نے بہترین کپتانی کی، بھارت کے خلاف فائنل کا کوئی دباو نہیں تھا۔ چیمپئنز ٹرافی میں 8 شکارکرنے والے جنید خان بھی وطن واپس پہنچ گئے، اسلام آباد ائیرپورٹ پر قومی ہیرو کے استقبال کے لیے پی سی بی یا حکومتی اہلکار موجود نہیں تھے، جنید خان کا کہنا تھا کہ مداحوں کے استقبال پر خوشی ہوئی، قومی کرکٹرز نے عمدہ کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔
Leave a Reply