کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18 ملزمان گرفتار

گلستان جوہر میں پولیس نے چھاپہ مار کر 11 ملزموں کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم رفاعی پلاٹوں اور واٹر بورڈ کی زمینوں پر قبضوں میں ملوث ہیں۔ حیدری کے علاقے میں کارروائی کے دوران کار لفٹر سمیت 3 ملزم گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان سے 3 کاریں اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔ منگھو پیر سے پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز میر مرتضی اور جمن کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر لیے۔ جیکسن پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.