گوجرانوالہ: بارش سے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا، سول اسپتال میں پانی جمع

چند گھنٹے کی بارش سے سول ہسپتال کے گائنی وارڈ، ٹراما سنٹر، لیبر روم اور آپریشن تھیٹر سمیت مختلف مقامات پر پانی جمع ہو گیا۔ جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے باعث سولا اسپتال کی چھتوں سے بھی پانی ٹپکنا شروع ہو گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بارشوں کی اطلاعات کے باوجود نکاسی آب کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.