Breaking News

کراچی :سپر سٹور پر ڈکیتی کی واردات ، لاکھوں کا صفایا

کراچی میں جرائم پیشہ افراد پھر سے سر اٹھانے لگے ۔ شہر میں ایک کے بعد ایک ڈکیتی کی واردات ہونے لگی ۔ ملیر میں سپر سٹور پر دو ڈکیتوں نے ہاتھ صاف کئے ۔ اسلحہ دکھا کر دکانداروں اور گاہکوں کو یرغمال بنایا اور لاکھوں روپے لے اڑے ۔ کراچی میں لٹیرے سرگرم ہوگئے مگر انہیں لگام دینے والا کوئی نہیں ۔ شہر میں ایک کے بعد ایک ڈکیتی کی واردات تسلسل سے ہونے لگی ، ملیر کے ایک سپر سٹور پر ڈکیتوں نے دھاوا بول دیا ۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ملزمان آرام سے سپر سٹور میں داخل ہو کر پہلے ہی موجود گاہک اور دکانداروں کو یرغمال بناتے ہیں ۔ ٹی شرٹس اور جینس میں ملبوس ڈکیت سٹور میں اسلحہ دکھاتے رہے ۔ ایک نے تو چہرے کو رومال سے ڈھانپ رکھا تھا مگر دوسرے ملزم کو صاف صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ملزم نے دکان میں پھرتی دکھائی اور پھلانگ کر کائونٹر کے اندر آگیا ۔ دکاندار سے رقم کا مطالبہ کیا اور دراز کھول کر نقدی جمع کرنے لگا ، ساتھی نے کمر سے بیگ اتارا اور لال ہرے نوٹوں کو بیگ میں بھرا ۔ یوں مسلح ملزمان منٹوں میں لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved