پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے پنجاب میں بارشوں سے جانی اور مالی نقصانات پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ریلیف کے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ بلاول بھٹو کی جانب سے جاری بیان میں پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بارشوں سے نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے اور مزید تباہی سے بچنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ پنجاب میں برسات سے ہلاکتیں بہت افسوسناک ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے کارکنان اپنے اپنے علاقے میں متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں ۔
Leave a Reply