خلیجی بحران رمضان المبارک میں حل کر لیا جائے گا:امیر کویت

امیر کویت شیخ صباح ال احمد ال جابر ال صباح نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ اختلافات کو ماہ رمضان میں ہی حل کر لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کے درمیان تاریخی روابط ، مخلصانہ تعلقات اور مشترکہ مفادات موجود ہیں۔ اس دائرہ کار میں عوامی خواہشات کا احترام کرنے اور اتحاد کا تحفظ کرنے کے لیے ہم بھر پور کوششیں کریں گے۔ امیر کویت نے کہا کہ میرا ملک دہشت گردی کے خطرات سے پوری طرح آگاہ ہے، اسی لیے وہ اس کے خلاف جدو جہد کے لیے اور دہشت گردی کے منبع کو ختم کرنے کے لیے عالمی برادری کا ساتھ دے رہا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.