خیبر ایجنسی ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبر ایجنسی کے علاقوں میں آپریشنز کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا ۔ سیکورٹی فورسز نے فسادیوں پر ایک اور کاری ضرب لگائی ۔ خیبر ایجنسی سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی خیبر پختونخوا نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر خیبر ایجنسی کے علاقوں اکا خیل ، گلی خیل اور غیبی نوکیا میں آپریشنز کیے ۔ سب مشین گنز، تیار بارودی سرنگیں اور فیوز سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لے لیا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.