سوشل میڈیا کو ہتھیار بنانے والے دہشتگردوں کے خلاف سی ٹی ڈی کی جانب سے ایکشن لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے انتہاء پسندی پھیلانے والی ویب سائٹس پر فوری پابندی لگانے کی سفارش کر دی۔ کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹنمنٹ نے انتہا پسندی پھیلانے والی تیس ویب سائٹ کی نشاندہی کی ہے، جن کی بندش کیلئے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو خط بھی لکھ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فیس بک کی 10 آئی ڈیز بند کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی نے خط میں کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ویب سائٹس پر پابندی عائد کی جائے۔ ویب سائٹس اور آئی ڈیز کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ دہشتگردی کے ہر واقعے کے بعد کالعدم جماعت کا سوشل میڈیا متحرک ہو جاتا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے دہشتگرد ویب سائٹس پر کارروائیوں کی ذمے داری قبول کرتے ہیں۔ دہشتگرد کارروائیوں کی ویڈیو اور تصاویر بھی اپ لوڈ کرتے ہیں۔
Leave a Reply