سعودی ولی عہد کو منصب سنبھالنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبارک باد

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد سے مشرق وسطیٰ اور اس خطے سے باہر بھی سیکیورٹی، امن و امان اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کو باہمی تعاون سے مزید آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔

وائٹ ہاؤس اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کی ہر قسم کی معاونت کو ختم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی جبکہ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سعودی عرب سمیت 6 عرب ممالک کے قطر کے ساتھ ختم ہونے والے سفارتی تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے اور اس تنازع کا حل تلاش کرنے کے لیے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: نائب ولی عہد کا معاشی اصلاحات کا اعلان

امریکی سیکریٹری اسٹیٹ ریک ٹلرسن کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر خلیجی ریاستوں کے درمیان حالیہ تنازع کو حل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

ٹلرسن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے مطالبات کی ایک فہرست تیار کی ہے جو قطر کو پیش کی جائے گی۔

امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی مطالبات کی فہرست جلد قطر کو پیش کر دی جائے گی جو مناسب اور قابل عمل ہوگی۔

مزید پڑھیں: عرب کشیدگی کم کرنےکیلئے ٹرمپ کا سعودی فرمانروا سے رابطہ

قطر معاملے میں کویت کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا بھی کویتی ثالثی کی کوششوں کی تائید کرتا ہے۔

دوری جانب کویتی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویتی امیر نے سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز کو محمد بن سلمان کو نیا ولی عہد منتخب کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.