سنٹرل جیل میں پرآسائش زندگی گزارنا آسان، آپریشن نے بھید کھول دیئے

سینٹرل جیل میں آپریشن سے پہلے بیرکوں کے اندر صورتحال کیا تھی؟ دنیا نیوز سب سامنے لے آیا۔ جیل میں بیرک ہو، مدرسہ یا مسجد، قیدیوں کو ہر جگہ گھر جیسا ماحول ملا۔ قیدیوں کو جیل کی وردی نہیں برانڈڈ کپڑے میست تھے۔ ورزش کا سامان، پنکھے، منرل واٹر کی بوتلیں اور سب کچھ یہاں موجود تھا۔ کراچی کی سینٹرل جیل سے دو خطرناک ملزمان کے فرار کے بعد رینجرز نے آپریشن کیا تو قیدیوں کیلئے عیاشی کا ہر سامان ملا۔ پیسہ پھینک، تماشہ دیکھ کے مصداق قیدی جتنے پیسے دے گا، جیل میں اس کے اتنے ہی مزے ہونگے، چاہے وہ کتنا ہی بڑا مجرم کیوں نہ ہو؟ یہاں تو پرندے پالنے کا شوق بھی خوب پورا ہو رہا تھا۔ جیل کے اندر بیرکس ہوں، مدرسہ یا مسجد، قیدیوں کیلئے ہر جگہ گھر جیسا ماحول تھا۔ بیرکوں میں قیدیوں نے اپنے خرچے پر اضافی پنکھے لگوا رکھے تھے۔ رینجرز آپریشن کے ساتھ منرل واٹر کی بوتلیں اور کھانا پکانے کا سامان بھی ہر بیرک سے برآمد ہوا۔ برانڈڈ کپڑے، ورزش کا سامان، سیوریج لائنوں میں چھپائی گئی ممنوعہ اشیاء بھی ملیں۔ ادھرسینٹرل جیل سے قیدیوں کو فرار کرانے والے مبینہ دہشتگردوں کی بھی نشاندہی ہو گئی ہے۔ جیل میں قید کالعدم تنظیم کے حافظ قاسم اور سرمد سمیت 4 دہشتگردوں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.