سٹریٹ کرائمز برداشت نہیں، کام نہ کرنے والوں کو گھر جانا ہو گا: آئی جی سندھ

آئی جی سندھ کی زیرصدارت لگنے والی بیٹھک میں کراچی پولیس رینج کے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ سٹریٹ کرائمز، جوئے، منشیات کے اڈوں اور ایرانی پٹرول کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کی تفصیلات موصول ہو رہی ہیں، وارننگ کے بعد کام نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروئی ہو گی۔ آئی جی نے افسران سے کہا خدارا! دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے اہلکاروں کے کیسوں پر کام کریں، دہشتگری کی جنگ میں زخمی اہلکاروں کو اچھے سے اچھے ہسپتال منتقل کیا جائیگا۔ آئی جی سندھ نے تمام افسران سے الگ الگ ملاقات کی جن تھانیداروں کے خلاف ایجنسیز نے شکایات کی تھیں ان کو تنبیہ بھی کی گئی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.