عمران خان کا کراچی میں بھی شوکت خانم ہسپتال بنانے کا اعلان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر بیرون ممالک نہیں جاسکتے ، بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی شوکت خانم ہسپتال کیلئے بڑھ چڑھ کر عطیات دیں ۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان شوکت خانم فنڈ ریزنگ سے متعلق بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کیلئے دنیا بھر سے عطیات کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہا کہ وہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر بیرون ممالک نہیں جا سکتے اس لیے بیرون ممالک مقیم پاکستانی اپنی حیثیت کے مطابق زیادہ سے زیادہ عطیات دیں ، بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے نیا آن لائن سسٹم بنا دیا ہے ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شوکت خانم کیلئے فنڈ ریزنگ قابل تحسین ہے،، کراچی میں شوکت خانم بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے ، بہت سے مریضوں کو واپس بھیجنا پڑتا ہے جس کیلئے شوکت خانم ہسپتال لاہور کی توسیع کی جائے گی ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.