نادرا نے انتہائی مطلوب ملزمان و انسانی سمگلرز کا ڈیٹا بینک تیار کر لیا: وزیر داخلہ

ذرائع کے مطابق، این جی اوز سے متعلق فیصلے وزیر داخلہ کی زیرصدارت اجلاس میں کئے گئے۔ این جی اوز کی رجسٹریشن اہم اور ریاستی سکیورٹی سے متعلق ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ این جی اوز سے متعلق پہلی بار رولز بنانا اہم پیش رفت ہے، این جی اوز معاشی اور سماجی شعبے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، منظوری حاصل نہ کر سکنے والی این جی اوز کو اپیل کا حق دیا جائے گا۔ چودھری نثار نے مزید کہا کہ نادرا نے انتہائی مطلوب ملزمان اور انسانی سمگلرز کا ڈیٹا بینک تیار کر لیا ہے۔ وزیر داخلہ نے حکام کو ہدایت کی کہ انسانی سمگلروں کے خلاف خصوصی سیل بنایا جائے، کمیٹی میں نادرا، امیگریشن، ایف بی آر، پی ٹی اے اور سٹیٹ بینک کے نمائندے شامل ہوں، تمام مطلوب انسانی سمگلرز کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں اور اس سلسلسے میں صوبوں، نیم فوجی دستوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جائے۔ وزیر داخلہ نے یہ ہدایت بھی کی کہ انٹر ایجنسی ٹیم بنائی جائے جس کا ہر دو مہینے بعد اجلاس منعقد ہو۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.