مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کو بتایا کہ پاکستان قطر سعودی عرب تنازعہ میں غیرجانبدارانہ پالیسی پر کاربند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن، سعودی عرب تنازعہ پر منظور کی گئی پارلیمانی قرارداد ہی موجودہ خلیجی بحران میں بھی پاکستان کی پالیسی کا بنیادی نکتہ ہے۔ سینیٹ کمیٹی برائے امور خارجہ نے بھی خلیجی بحران میں غیرجانبدار رہ کر مصالحتی کردار ادا کرنے کی سفارش کی ہے۔ بعد ازاں اپنے ایک وضاحتی بیان میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کو این او سی حکومت نے جاری کیا مگر ان کی تقرری کا پاکستان کی خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔ مشیر خارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی اِن کیمرہ بریفنگ میں ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
Leave a Reply