عید نام ہے خوشیوں کا دوستوں اور پیاروں سے ملنے کا، عید بچھڑوں کو ملاتی بھی ہے اور پردیسیوں کے گھر لوٹنے کی وجہ بھی بنتی ہے۔ عید قریب آتے ہی دوسرے شہروں سے تعلیم اور روزگار کیلئے لاہور آنے والوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔لاری اڈوں پر اپنے پیاروں سے ملنے کے منتظر لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ ایسے میں ٹرانسپورٹرز کی بھی چاندی ہو گئی ہے جو شہریوں سے منہ مانگا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کی خوشی میں کرائے کم کرنے کی بجائے ٹرانسپورٹرز اضافی کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ کہیں کرائے دگنے تو کہیں گاڑیاں ہی نایاب ہو گئیں، شہریوں نےانتظامیہ سے زائد کرائے وصول کرنے والوں کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Leave a Reply