ایسا پہلی بار نہیں ہوا۔ اس سے پہلے بھی تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون میں ڈائس پر قبضے کی جنگ ہو چکی ہے۔ آج ڈائس نے پھر دونوں پارٹیوں کو آپس میں لڑا دیا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات کی گفتگو کے دوران پی ٹی آئی خاتون کارکن کا صبر جواب دے گیا۔ سپریم کورٹ کے باہر رکھے ڈائس پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب میڈیا سے بات کر رہی تھیں کہ وہاں موجود پی ٹی آئی کی خاتون رکن ڈائس پر آ کر وزیر اطلاعات سے الجھ پڑیں، بولیں بس کریں، کتنا بولیں گی۔ اس پر مریم اورنگزیب بھی ڈٹ گئیں اور پی ٹی آئی کو بے نقط سنائیں۔ مریم اورنگزیب غصے میں آ گئیں اور کہا پی ٹی آئی بلوہ، تماشہ، ڈنڈا پارٹی ہے، سپریم کورٹ معاملے کا نوٹس لے۔ کچھ دیر میڈیا سے سوال و جواب کے بعد مریم اورنگزیب وہاں سے روانہ ہو گئیں۔
Leave a Reply