کراچی: اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کو جرمانے، مسافروں کو رقم واپس

کراچی سے اندرون ملک اپنوں میں عید منانے کے لئے جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف موٹر وے پولیس نے کریک ڈاون شروع کر دیا۔ موٹر وے پولیس نے سپرہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب زائد کرایہ وصول کرنے والی بسوں کیخلاف کریک ڈاون کیا۔ موٹروے پولیس کو اضافی کرایہ سو سے دو سو روپے وصول کرنے کی شکایت ملی۔ شکایات پر موٹر وے پولیس نے ٹرانسپورٹرز پر جرمانہ عائد کیا۔ اور مسافروں کی اضافی رقم ہاتھ کے ہاتھ واپس کرائی۔ اس پر ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ خرچے بہت ہیں، سو پچاس اضافی لینا جرم نہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.