کراچی: سینٹرل جیل سے دہشتگردوں کا فرار، اہم شواہد مل گئے

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں جیل سے فرار ہونے والے دہشتگردوں سے متعلق اہم شواہد ملے ہیں۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈٰی عمر شاہد کے مطابق، ایف آئی آر کمزور ترین درج کی گئی، مقدمے میں فرار قیدیوں کے سنگین جرائم کا ذکر نہیں کیا گیا، ممتاز فرعون، قاسم رشید کا روم میٹ بھی تھا جبکہ ممتاز شیخ لشکر جھنگوی کا ہائی پروفائل دہشتگرد ہے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق، آئی جی سندھ کو ہائی پروفائل ملزموں سے متعلق خط بھی لکھا گیا تھا اور خط میں ایسے ملزمان کو کراچی کی جیلوں میں نہ رکھنے کی سفارش کی گئی تھی۔ عمر شاہد نے واضح کیا کہ ملزم کا کراچی میں ہونا خطرناک تھا یہ بات پہلے بھی بتا چکے تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.