وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے پر ہائیکورٹ بار کے اجلاس میں شہری کو نواز شریف کے حق میں نعرہ لگانا مہنگا پڑ گیا، وکلاء نے نعرہ لگانے پرشہری کی درگت بناڈالی۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ بار میں وکلا کا اجلاس جاری تھا کہ اچانک سادہ کپڑوں میں ملبوس شحض نے داخل ہو کر نواز شریف کے حق میں نعرہ لگایا جس پر وکلا سیخ پا ہوگئے اور شہری پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار راشد لودھی نے واقعے کو حکومتی سازش کا حصہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جان بوجھ کراجلاس میں ہنگامہ آرائی کروائی۔ تشدد کے بعد شہری کو ہائیکورٹ بار کے کمیٹی روم میں منتقل کر دیا گیا جہاں تفتیش کے بعد اسے ہائیکورٹ کے پچھلے رستے سے باہر نکال دیا گیا۔
Leave a Reply