Breaking News

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج

تحریک انصاف کے انٹرپارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ انتخابات غیر شفاف، پارٹی آئین کے خلاف ہوئے کالعدم کرکے دوبارہ کرائے جائیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے انٹر پارٹی انتخابات کو اکبر ایس بابر گروپ نے چیلنج کیا ہے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف کے انٹرپارٹی الیکشن پارٹی آئین کی خلاف ورزی ہیں، پارٹی آئین میں تبدیلیاں کر کے انتخابات غیر قانونی طریقہ سے کروائے گئے، انتخابات غیر شفاف انداز میں کرائے گئے، انٹرپارٹی انتخابات دوبارہ کرانے کا حکم دیا جائے، پی ٹی آئی کے دوبارہ انتخابات میں الیکشن کمیشن اپنا مبصر بھی تعینات کرے، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے حالیہ انتخابات کو کالعدم قرار دے۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved