Breaking News

جے آئی ٹی کی تیسری کارکردگی رپورٹ تیار، آج سپریم کورٹ میں پیش ہو گی

واجد ضیاء کی سربراہی میں جے آئی ٹی اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہو رہا ہے۔ جے آئی ٹی کی جانب سے تیسری کارکردگی رپورٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جسے آج سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

تیسری پندرہ روزہ رپورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور وزیر اعظم کے بیٹوں کی پیشی سمیت دیگر افراد کے قلم بند بیانات اور فراہم کردہ دستاویز عدالت عظمیٰ میں پیش کی جائیں گی۔

جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء تین رکنی بینچ کے سامنے پیش ہو کر رپورٹ پیش کرینگے۔ عدالت عظمیٰ رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے جس میں انہوں نے پیشی کی تاریخ تبدیل کرنے کی استدعا کی تھی۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر مقررہ چوبیس جون کو ہی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونگے۔

ادھر، وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نہیں ہے، اس کے حکم پر بنی ہے، یہ آئین و قانون کے درمیان ایک دیوار ہے، سپریم کورٹ یقینی بنائے کہ جے آئی ٹی ملکی قوانین کی پابندی کرے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور کابینہ سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست نہیں دائر کریگی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved