Breaking News

لیلتہ القدر: ملک بھر میں آج خصوصی عبادات اور نوافل ادا کئے جائیں گے

ملک کی سینکڑوں مساجد میں آج نماز تراویح کے دوران قاری حضرات ختم قرآن مجید کی سعادت بھی حاصل کریں گے، مختلف مساجد میں صلاۃ التسبیح کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ علمائے کرام شب قدر کی مناسبت سے خصوصی دروس اور خطاب میں شب قدر کی فضیلت پر روشنی ڈالیں گے۔
افضل ترین رات لیلتہ القدر کی تلاش، رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر آج ملک بھر میں خصوصی عبادات اور نوافل ادا کئے جائیں گے، مساجد میں محافل شبینہ بھی سجائی جائیں گی، اس موقع پر مساجد کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

لیلۃ القدر کے حوالے سے قرآن کریم میں آیا ہے کہ یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔

مسلمان آج کی شب رب ذوالجلال کی نعمتوں، رحمتوں سے فیضیاب ہونے اور اس ذات عظیم کا قرب حاصل کرنے کے لئے رات بھر خصوصی نوافل ادا کریں گے۔

اس عظیم الشان رات کی عظمت و فضیلت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرمؐ نے ارشاد فرمایا: “جب شب قدر آتی ہے تو حضرت جبرائیل امین فرشتوں کی جماعت کے ساتھ زمین پر آتے ہیں۔ ملائکہ کا یہ گروہ ہر اس بندے کے لیے دعائے مغفرت اور التجائے رحمت کرتا ہے جو ذاکر الہیٰ اور عبادات میں مشغول ہوتا ہے”۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved