یہ 1812ء کا واقعہ ہے اس وقت شکاگو نام کی ریاست دنیا کے نقشے پر موجود نہ تھی۔ البتہ یہ ایک چھوٹا سا پسماندہ علاقہ تھا جہاں کینیڈا، امریکا اور فرانسیسی تاجر اپنی خریدو فروخت کیا کرتے تھے۔ فوجیوں کا بھی اس علاقے میں کافی عمل دخل تھا۔ فورڈ ڈئیر بورن نامی قلعہ بھی یہی قائم تھا۔ یہاں دریائے شکاگو کے شمال میں واقع جھیل کے پاس علاقے میں ایک قتل ہوا جسے شکاگو کا پہلا قتل کہا جاتا ہے۔ دراصل یہ قلعہ پہلے مسٹر لالائم کی ملکیت میں تھا جسے بعد میں جان کینزی نے خرید لیا۔ دونوں گرم طبیعت کے لاابالی آدمی تھے۔ جان کینزی کی شہرت بھی اچھی نہ تھی۔ اس کے پاس پیسہ بہت تھا لیکن وہ مہا کنجوس تھا۔ ایک دھیلے کو بھی خرچ کرتے ہوئے گھبراتا تھا۔ 1779ء میں یہ علاقہ بڑا تجارتی مرکز تھا اور 1804ء میں کینزی نے یہ خریدا۔ کسی بات پر اس کی لالائم سے ان بن ہو گئی، اس نے خنجر نکال لیا جبکہ لالائم بھی پستول نکال لایا۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق اس لڑائی میں لالائم مارا گیا اور کینزی علاقے سے فرار ہو گیا۔ فرار کے بعد پھر وہ کہیں نظر نہیں آیا۔ پچھلے دنوں کھدائی کے دوران اسی علاقے میں ایک لاش کی کچھ ہڈیاں ملیں جو ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق اس پہلے مقتول کی باقیات تھیں جو بعد ازاں عجائب گھر کو بھجوا دیں گئیں۔ وہاں اس پہلے مقتول کے واقعات آج بھی محفوظ ہیں۔
Leave a Reply