اپوزیشن اتحاد میں وزارت عظمیٰ کے دو تین امیدوار رکاوٹ ہیں: چودھری شجاعت

سینیٹر مشاہد حسین سید کے والد کرنل (ر) امجد حسین مرحوم کی رسم قل میں معروف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، بولے جے آئی ٹی تفتیشی ادارہ نہیں سپریم کورٹ ہے، جے آئی ٹی کو دھمکیاں سپریم کورٹ کو دھمکیاں دینے کے مترادف ہے۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں دو ججوں نے اختلافی نوٹ نہیں بلکہ فیصلہ دیا ہے، اپوزیشن کے اتحاد میں رکاوٹ وزیر اعظم کے دو تین امیدوار ہیں۔ چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ جیسے جیسے جے آئی ٹی کی کارروائی آگے بڑھے گی اپوزیشن کی حکمت عملی بھی سامنے آئے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.