بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی کی تیز رفتار گاڑی نے کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکار کو کچل ڈالا ، ایم پی اے مجید اچکزئی کی حادثے کے مقام پر موجودگی کی تصویر بھی سامنے آگئی جس نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا ۔ کوئٹہ کے جی پی او چوک پر ٹریفک سارجنٹ کو کس نے کچلا ، پہلے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی اس کے بعد ایم پی اے کی تصویر منظر عام پر آگئی ۔ ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والی تیز رفتار گاڑی ایم پی اے ڈاکٹر عبدالمجید خان اچکزئی کی تھی ۔ حادثے کے وقت کی تصویر نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا ۔ تصویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے رکن صوبائی اسمبلی اس وقت وہاں موجود تھے ۔ دنیا نیوز کو حاصل ہونیوالی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ٹریفک اہلکار حاجی عطااللہ کو کچلنے کا منظر قید ہوا ۔ حادثے میں ٹریفک اہلکار زندگی کی بازی ہار گیا جس کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے تھا ۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی ۔ معاملے پر صوبائی حکومت نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے
Leave a Reply