تمام حقائق جے آئی ٹی کے سامنے رکھوں گا :رحمان ملک

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات ذاتی نہیں سرکاری حیثیت میں کی ، آج تمام حقائق جے آئی ٹی کے سامنے رکھوں گا ۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ نوے کی دہائی میں شریف خاندان کے خلاف تحقیقات اگر نجی نوعیت کی ہوتی تو پانچ ایف آئی آرز کیسے درج ہوتیں ، ایف آئی اے کی تحقیقات پرائیویٹ نہیں ہو سکتی ۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف کہی ہوئی ہر بات پر قائم ہیں ، رحمان ملک نے کہا کہ جے آئی ٹی کو بتاؤں گا کہ تحقیقات کس کے کہنے پر کی ، جرم ہوتا دیکھ کر عام شہری بھی ایس ایچ او کے فرائض سر انجام دے سکتا ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.