سنائپر کا دو میل کی دوری سے نشانہ، داعش کا شدت پسند ہلاک

برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق کینیڈین سپیل فورسز کے ماہر نشانہ باز نے عراق میں ایک داعش کے شدت پسند کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گولی دو میل کی دوری سے چلائی گئی تھی۔ کینیڈین نشانہ باز کے اس کارنامے کو نیا ریکارڈ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل کسی سنائپر نے اتنی دوری سے نشانہ باندھ کر کسی کو ہلاک نہیں کیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ کینیڈین نشانہ باز نے اپنے ٹارگٹ پر ایک اونچی عمارت سے گولی چلائی جو دو میل دور موجود تھا اور گولی کو اس تک پہنچنے میں صرف 10 سیکنڈ لگے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.