پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہا ہے کہ ہم نے صاف کہہ دیا ہے کہ مذاکرات بغیر شرائط کے ہوں گے، مذاکرات مخلص اور دوستانہ ماحول میں ہونے چاہیں، مذاکرات کے بغیر دونوں ممالک اپنے تنازعات حل نہیں کر سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال خطرناک ہوتی جا رہی ہے، پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل پر جامع مذاکرات چاہتا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ناممکن ہے۔ عبد الباسط نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے۔
Leave a Reply