منڈی بہائو الدین کے نواحی گاوں مرالہ میں نامعلوم افراد نے سوتے میں 16 سالی لڑکی اور اس کے ماں باپ کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا ۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے پولیس نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیں ۔ منڈی بہائو الدین کے نواحی گائوں میں افضل اپنی بیوی شکیلہ بی بی اور بیٹی نائلہ کے ساتھ گھر میں سویا ہوا تھا ، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر سوتے میں تیز دھار آلہ سے تینوں افراد کو قتل کر دیا اور نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو پسپتال میں منتقل کردی ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرر ہے ہیں ۔
Leave a Reply