کراچی: سائٹ ایریا میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید

سائٹ ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر کے 4 اہلکاروں کو شہید کر دیا۔ ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق، حملہ آوروں نے اس وقت پولیس اہلکاروں کے سروں میں گولیاں ماریں جب وہ افطار کرنے میں مصروف تھے۔ شہید ہونے والوں میں 3 کانسٹیبل اور ایک اے ایس آئی شامل ہیں۔ دہشتگردوں کی تعداد 4 تھی اور جائے وقوعہ سے گولیوں کے 13 خول ملے ہیں۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ چودھری نثار نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور کہا ہے کہ کراچی کے امن اور جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس جوانوں نے جو قربانیاں دیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.