کور کمانڈر راولپنڈی کا کنٹرول لائن کے کیل سیکٹر کا دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کنٹرول لائن کے کیل سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا فوراً اور بھرپور جواب دیا جائے۔ کور کمانڈر راولپنڈی نے سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا، انہوں نے افسروں اور جوانوں کے بلند مورال کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر نے افسروں اور جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کی بھی تعریف کی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.