کھلبوشن نے بیگناہ لوگوں کا خون بہایا، سزا ضرور ملنی چاہیے: خورشید شاہ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ کھلبوشن یادوو کی رحم کی اپیل پر معافی دینے یا سزا کم کرنے کے فیصلے کا حق آئین اور قانون کے مطابق صرف صدر مملکت کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کھلبوشن یادوو کی وجہ پاکستان میں ہزاروں بے گناہ پاکستانی دہشتگردی کا شکار بنے اسکا حساب کون دے گا۔ کھلبوشن یادوو کو بے گناہ لوگوں کے خون بہانے کے جرم میں سزا ضرور ملنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف میں اتنی جرات نہیں کہ موجودہ حالات میں کھلبوشن یادوو کے حق میں کوئی بھی فیصلہ کریں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.