میاں سانسی میں واقع مدرسہ میں محفل جاری تھی، محفل کے اختتام پر طلبا اور اساتذہ کیلئے قریبی دوکان سے شوارما منگوایا گیا، جسے کھاتے ہی پچیس طلبا اور اساتذہ سمیت تیس افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرہ طلبا میں زیادہ تر کم سن بچے شامل ہیں۔ تمام متاثرہ افراد کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا۔ جہاں ڈاکٹرز انہیں طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ دوسری طرف مدرسہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تھانہ سبزی منڈی پولیس کو اطلاع کر دی گئی ہے مگر تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
Leave a Reply