Breaking News

‘بابر اعوان آج پی ٹی آئی میں شامل ہونگے، شیخ رشید کو بھی دعوت دوں گا’

شہر اقتدار میں عمران خان نے صحافیوں سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تین سال سے جاری ٹیسٹ سیریز اب آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے، قطری کا خط اگر قبول نہیں ہوتا تو سارا کیس ختم ہو جائے گا، قطری کی چهتری اٹھ جائے تو کیس ختم ہو جائے گا، جمائما نے ساری بنکنگ ٹرانکزیکشنز بهیج دی ہیں، شریف فیملی نے ابھی تک کیوں بنکنگ ٹرانکزیکشنز نہیں دیں؟ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شوکت خانم کی تین ملین کی انویسٹمنٹ تھائی لینڈ میں کی تھی جو واپس آ گئی تھی، جے آئی ٹی کو متنازع بنایا جا رہا ہے، پہلے ہی کہا تھا کہ نواز شریف وزیر اعظم رہے تو اداروں کو کام نہیں کرنے دیں گے، جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی تو عید کے بعد بڑی تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ انہیں غیرملکی حکومتوں نے پیسوں کی آفر کی تھی۔ عمران خان نے ن لیگ پر میانوالی میں تحریک انصاف کے کونسلر کو 90 لاکھ روپے رشوت دینے کا بھی الزام لگایا، بولے، 2013ء میں الیکشن کی تیاری نہیں تھی لیکن اب تیار ہیں، لاہور اور میانوالی سے الیکشن لڑوں گا اس کے علاوہ کہاں کہاں سے لڑوں گا، اس کا فیصلہ نہیں کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے شفاف الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر ایک ایک فوجی اہلکار ہو گا، 2013ء کے الیکشن میں جاوید ہاشمی پر الزام تھا کہ انہوں نے پیسے لیکر ٹکٹ دیئے۔ سعودی قطر تنازعے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مشرق وسطیٰ میں صرف ثالث کا کردار ادا کرنا چاہئے، سہیل خان نے نوے لاکھ لے کر نمل یونیورسٹی کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان نے عید کوہستان میں منانے کا بھی اعلان کیا۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved