Breaking News

جمشید دستی کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جمشید دستی کی بھتہ وصولی کیس میں ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کے پبلک پراسیکیوٹر ملک زاہد نے بتایا کہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں درج مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی، جس کے جج شاکر حسن نے کیس کی سماعت کے بعد جمشید دستی کی درخواست ضمانت منظور کر لی اور ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کی والدہ کا کہنا تھا عدالتوں نے انصاف کیا اور میرے بیٹے کی ضمانت منظور کی۔ سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر جمشید دستی کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کارکنوں نے ضمانت منظور ہونے پر بھنگڑے ڈالے اور دیوانہ وار رقص کر کے خوشی کا اظہار کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved