Breaking News

پاڑا چنار: اکبر خان مارکیٹ میں 2 دھماکے، 15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

کرم ایجنسی کے صدر مقام پاڑا چنار میں ایک مصروف بازار میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی جس میں اب تک پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق کم از کم 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں آگ پر قابو پانے اور زخمیوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔ افطار کا وقت قریب ہونے کے باعث لوگ خریداری کیلئے بازار میں بڑی تعداد میں موجود تھے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پاڑا چنار اور اردگرد کے شہروں کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور فورسز نے علاقے کو گھرے میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب، ایجنسی ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے اندیشہ ہے کہ تمام زخمیوں کا وہاں علاج ممکن نہ ہو گا اور لوگوں کو جلد از جلد ملتری ہیلی کاپٹرز کی مدد سے پشاور اور ہنگو کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جانا ضروری ہو گا۔ یاد رہے کہ پاڑا چنار پاک افغان سرحد پر واقع علاقہ ہے اور یہ پاکستان کے دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک ہے جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں بازار بھی ہے اور قریب ہی بس اڈا بھی ہے۔ پہلے دھماکے کے بعد جب لوگ امدادی کارروائیوں کیلئے وہاں جمع ہونا شروع ہوئے تو تقریباً 15 منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہو گیا جو پہلے کی نسبت زیادہ بڑا دھماکہ تھا۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved